اشتہار

’چوہدری شجاعت کو کہا آپ ہماری وزارت اعلیٰ نہیں روک سکتے‘

اشتہار

حیرت انگیز

چوہدری پرویز الہیٰ کے صاحبزادے مونس الہٰی نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت کو کہا آپ ہماری وزارت اعلیٰ کو نہیں روک سکتے۔

اے آر وائی نیوز کے سینئر اینکرپرسن کاشف عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے مونس الٰہی نے کہا کہ چوہدری شجاعت سے تعلق بچانے کیلئے ملاقات کیلئے گیا تھا چوہدری شجاعت کوملاقات میں کہا تعلق بچانے آیا ہوں۔

مونس الٰہی نے کہا کہ چوہدری شجاعت کو کہا آپ ہماری وزارت اعلیٰ کو نہیں روک سکتے چوہدری شجاعت کےخط کاپارٹی ارکان پرقانونی فرق نہیں پڑتا ہمارےپاس ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے فیصلےکی واضح ہدایت ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ کوشش تھی چوہدری شجاعت خط جاری نہ کریں تاکہ تعلق بچا رہے۔

مونس الہٰی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ کل ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ساجد بھٹی کی زیر صدارت ہوا تھا جس میں متفقہ طور پر طے ہوا تھا کہ پرویز الٰہی ہی وزیراعلیٰ کے امیدوار ہیں۔

ق لیگی رہنما نے اپنے ٹوئٹ کے ساتھ کل کی میٹنگ کے حوالے سے ایک دستاویز کا عکس بھی پوسٹ کیا ہے۔

مونس الہٰی نے اپنے اسی ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ ہمیں ن لیگ یا ان کے اتحادیوں کے ذریعے نہیں بلکہ صرف عمران خان کے ذریعے وزارت اعلیٰ چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں