بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

شیخ رشید کے بیان پر مونس الٰہی کا ردعمل آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے حالیہ بیان پر مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور وفاقی وزیر مونس الٰہی نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ق) مونس الٰہی نے کہا کہ میں شیخ رشید کی عزت کرتا ہوں لیکن وہ یہ بھول رہے ہیں کہ اسی جماعت کے لیڈروں کے بزرگوں سے وہ اپنی اسٹوڈنٹ لائف میں پیسے لیا کرتے تھے۔

دوسری جانب ترجمان اسپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان کو ”قابلِ افسوس“ قرار دے دیا۔ اسپیکر پرویز الٰہی کے ترجمان نے کہا کہ ریلوے کے بعد شیخ رشید نے وزارت داخلہ کا بیڑا غرق کر دیا ہے، کارکردگی بہتر کرنے کی بجائے دوسروں پر تنقید سمجھ سے بالاتر ہے، ان کا یہ بیان اپنی وزارت بچانے کے لیے ہو سکتا ہے۔

خیال رہے کہ آج کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پانچ پانچ سیٹوں والے وزارت اعلیٰ کے لیے بلیک میل کر رہے ہیں، میں ان لوگوں میں سے نہیں جو پانچ سیٹوں کے ساتھ بلیک میل کریں، عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، باقیوں کا پتا نہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کو مشورہ ہے کہ وہ تحمل اور بردباری سے کام لیں، ایسا نہ ہو کہ ایک کی جگہ دس سال کا انتظار کرنا پڑے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں