جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

‘ رانا صاحب ابھی تو پرویز الٰہی کو حلف لیے 24 گھنٹے نہیں ہوئے آپ کی ہوائیاں اڑ گئیں ‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی مونس الہٰی نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی کو حلف لیے 24 گھنٹے نہیں ہوئے آپ کی ہوائیاں اڑ گئیں۔

پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی مونس الہٰی نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی جانب سے پنجاب میں گورنر راج کے نفاذ کی دھکمی پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

مونس الہٰی نے اس حوالے سے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پرویز الٰہی کو حلف لیے 24 گھنٹے نہیں ہوئے آپ کی ہوائیاں اڑ گئیں۔ گورنر راج کے بارے میں احمقانہ بیان دینے سے پہلے آئین پڑھ لیں۔

- Advertisement -

ق لیگی رہنما نے مزید لکھا ہے کہ ابھی تو ماڈل ٹاؤن میں جو قتل عام آپ نے کیا تھا اس کا حساب دینا ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں