تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’انشا اللہ عمران خان کو جلد وزیراعظم کی کرسی پر دوبارہ دیکھیں گے‘

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کا وعدہ پورا کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مونس الٰہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کا وعدہ پورا کردیا ہے انشا اللہ عمران خان کو جلد وزیراعظم کی کرسی پر دوبارہ دیکھیں گے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ’ اب الیکشن کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔‘گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا تھا کہ اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری موصول ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ  پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دیے ہیں جو منظوری کے لیے گورنر کو بھیج دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر گورنر نے اسمبلی نہ توڑی تو وہ 48 گھنٹوں کے بعد خود بخود تحلیل ہوجائے گی، سمری پر 12 جنوری 2023 کی تاریخ درج ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پرویز الٰہی  نے پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا تھا جس کے بعد وہ وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے پر برقرار ہے۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گذشتہ برس 26 نومبر کو راولپنڈی میں جلسے سے خطاب کے دوران پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -