جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

چوپائیوں کے ریوڑ نے برطانیہ میں بھگڈر مچا دی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن :  چاپائیوں کے ریوڑ نے انگلینڈ میں بھگڈر مچادی، چوپائیوں کے اچانک اہم شاہراہ پر آنے کے باعث شہریوں نے خوفزدہ ہوکر پولیس کو مدد کےلیے بلالیا۔

آپ نے برصغیر میں تو چوپائیوں کو سڑکوں اور شاہراہوں پر کھلے عام گھومتے ہوئے دیکھا ہوگا جن کے باعث سڑکوں پر اکثر اوقات ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوتی ہے۔

تاہم درجنوں گائیں جب جھنڈ کی صورت میں برطانوی ریاست انگلینڈ کے جنوب مغربی علاقے کی شاہراہ پر دوڑتی ہوئی آئیں تو شہریوں کو بھی خوفزدہ کردیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے، شہریوں نے جیسے ہی اتنے بڑے ریوڑ کو یوں سڑک پر کھلے عام بھاگتا ہوا دیکھا تو فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی تاکہ جانوروں کو سڑک سے ہٹایا جاسکے۔

شہریوں کی شکایات موصول ہونے پر پولیس جائے وقوعہ پر تو پہنچ گئی تاہم جانوروں کو  ہٹانے میں ناکام رہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں