ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

موس کی دل چسپ ویڈیو کا سوشل میڈیا پر چرچہ

اشتہار

حیرت انگیز

 کیا آپ کو ایسا گمان ہورہا ہے کہ یہ کسی نامور اور ماہر فٹبالر کی ویڈیو ہے تو  ہم آپ کو اس کی حقیقت سے آگاہ کردیتے ہیں۔

کچھ دلچسپ لمحات اچانک وقوع پزیر ہوتے ہیں، جس میں کسی انسان کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا، ایسا ہی واقعہ امریکی ریاست الاسکا میں پیش آیا ، جہاں موس ( ہرن کی ایک قسم ) نے دلچسپ انداز میں فٹ بال کھیلتے ہوئے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

ویڈیو الاسکا کے علاقے ہومر کی ہے، یہ دلچسپ واقعہ اس وقت رونما ہوا، جب کم عمر بچوں کا ایک گروہ دوستانہ فٹ بال میچ کھیل رہا تھا۔

اسی دوران اچانک وہاں موس نمودار ہوکر میدان میں آپہنچا اور فٹ بال کو اپنے قبضے میں لے کر اس کے ساتھ کھیلنے لگا۔

موس نے فٹ بال کو اپنے کھروں میں جکڑ کے آگے کی جانب دھکیلا، یہی نہیں موس نے ارجنٹائن کے عظیم فٹ بالر لیونل میسی کی طرح پھرتی کے ساتھ فٹ بال کو نیٹ کی جانب لے جانے کی کوشش کی ، یہ منظر دیکھ کر اسٹیڈیم میں موجود ننھے کھلاڑی دنگ رہ گئے، جب بڑوں کو اس بات کا علم ہوا تو وہ بھی ہرن کو دیکھ کر ششدر رہ گئے۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موس اپنے کھروں کی مدد سے فٹ بال کو کئی بار اچھالتا ہے، اس طرح کا طرز عمل اختیار کرتے ہوئے وہ بیس گز کا فاصلہ طے کرلیتا ہے، مگر اس میں کسی انسان کا کوئی عمل دخل نہیں دکھائی دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں