صوبہ خیرپخیبرپختونخوا میں کورونا کے وار تیز ہوگئے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ مزید 7 مریض انتقال کرگئے۔
محکمہ صحت خیبرپختونخواہ کے مطابق صوبے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 7 مریض انتقال کرگئے جب کہ مزید ایک ہزار 441 کیسز رپورٹ ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 796 مریض صحت یاب ہوئے ہیں اس طرح کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 11ہزار672 ہوگئی ہے۔
کے پی میں اب تک کورونا سے انتقال کرنیوالوں کی تعداد6900ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوامیں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد1لاکھ96ہزار348 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کے سنگین پھیلاؤ کے باعث این سی او سی نے آج سے ملک بھر میں گھر گھر جاکر ویکسین لگانے کی خصوصی مہم کا آغاذ کردیا ہے۔
مزید پڑھیں: ملک بھر میں آج سے گھرگھر جا کر ویکسین لگانے کی خصوصی مہم کا آغاز