تازہ ترین

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...
Array

پاکستان میں کورونا کی شدت میں تیزی، ایک دن میں 83 اموات ، 3600 سے زائد کیسز رپورٹ

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا صورتحال شدت اختیار کرتی جارہی ہے ، ایک دن میں 83 اموات ریکارڈ کی گئی اور 3ہزار600 سے زائد کیسز سامنے آئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) نے ملکی کورونا صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں24گھنٹےمیں کورونامیں مبتلا83افرادانتقال کرگئے، جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 497ہو گئی ہے۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ گزشتہ24 گھنٹے میں 61 ہزار128کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 3ہزار689 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی اور اس دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح6.03 فیصد رہی۔

اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد چار لاکھ 41 ہزار 410، پنجاب میں چار لاکھ8 ہزار 758 ، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 66 ہزار 564 اور بلوچستان میں 32 ہزار 480 ہوگئی ہے جبکہ اسلام آباد میں کورونا کے ایک لاکھ ایک ہزار 840، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 37 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 109 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

خیال رہے کورونا کی بگڑتی صورتحال پر ین سی اوسی نے کورونا پابندیوں میں ایک ‏ہفتےکی توسیع کرتے ہوئے تعلیمی ادارے بھی مزید ایک ہفتے ‏بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق توسیع کا فیصلہ کوروناصورتحال اور ہیلتھ سسٹم پر دباؤ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

یاد رہے 29اگست کو ‏کورونا پابندیوں کی13 سے 27 اضلاع تک توسیع ہوئی تھی اور کورونا پابندیوں کا اطلاق 4 سے 12 ستمبر تک کیلئے ‏کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -