منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

گوگل پکسل 6 فونز کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

گوگل نے پکسل سکس اور پکسل 6 پرو سیریز کے موبائل فونز 19 اکتوبر کو مارکیٹ میں متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

عموماً پکسل سیریز کے فونز اکتوبر میں متعارف کرائے جاتے ہیں اور پکسل سکس سیریز کے بارے میں بھی یہی خیال کیا جارہا تھا۔

خیال رہے کہ صارفین بڑی بے چینی سے گوگل کے نئے فونز کا انتظار کر رہے ہیں۔ اس انتظار کی بڑی وجہ ڈیوائسز کا نیا ڈیزائن اور کمپنی کا اپنا تیار کردہ ٹینسر پراسیسر ہے ۔

- Advertisement -

لیک کے مطابق گوگل کی جانب سے پکسل 6 سیریز کے فونز کو کم از کم 5 سال تک سیکیورٹٰ اپ ڈیٹس فراہم کی جائیں گی جو کہ سام سنگ کی 4 سالہ اپ ڈیٹس سے زیادہ عرصہ ہے۔

اس سے عندیہ ملتا ہے کہ پکسل 6 سیریز کو 2026 تک اپ ٹو ڈیٹ تحفظ حاصل ہوگا۔

اس بار کے فونز میں سابقہ ماڈلز کے مقابلے میں ایک نمایاں بہتری، بیٹری کے حجم میں آئے گی، پکسل 6 میں 4614 ایم اے ایچ جبکہ پرو ماڈل میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری دیئے جانے کا امکان ہے۔

گوگل پکسل 6 میں 6.4 انچ کا امولیڈ ڈسپلے ہوگا جبکہ بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہوگا جو 50 میگا پکسل مین اور 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمروں پر مشتمل ہوگا۔

8جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن پکسل 6 کا حصہ ہوں گے۔ اس کے مقابلے میں پکسل 6 پرو میں 6.71 انچ کا بڑا ڈسپلے ہوگا جس کے فرنٹ پر 12 میگا پکسل کیمرا ہوگا۔

بیک پر 50 میگا پکسل مین، 48 میگا پکسل ٹیلی فوٹو اور 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمروں پر مشتمل سیٹ اپ ہوگا۔ فون کے اندر12 جی بی ریم ہوگی جبکہ 128، 256 اور 512 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں