اشتہار

مفت آٹا اسکیم میں مزید خاندانوں کو شامل کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کی نگراں کابینہ نے مفت آٹا اسکیم میں مزید خاندانوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نادرا میں رجسٹرڈ خاندانوں کو بھی مفت آٹا دیا جائے گا۔

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کا 12واں اجلاس ہوا جس میں مذکورہ فیصلہ کیا گیا۔ کابینہ نے نادرا میں رجسٹرڈ خاندانوں کو مفت آٹے کی منظوری دی۔

کابینہ نے پاسکو سے 3 لاکھ میٹرک ٹن مزید گندم کی منظوری، عمران خان کے الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیشن کی منظوری، شوگر فیکٹریز کنٹرول ایکٹ 1950 میں ترامیم کی منظوری، بجلی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو صوبے کو دینے کے لیے ٹرانزیکشن ایڈوائزر تعیناتی کی منظوری اور محکمہ لائیو اسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ میں سیاسی تعیناتیوں کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی منظوری دی گئی۔

- Advertisement -

اجلاس میں سوشل ہیلتھ مینجمنٹ کمپنی بورڈ آف ڈائریکٹرز میں سیاسی تعیناتیوں کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی منظوری، پنجاب میڈیم ٹرم مالیاتی فریم ورک اور بجٹ اسٹریٹیجی رولز 2023 کی منظوری اور پنجاب ان ڈیزائرایبل کوآپریٹو سوسائٹی ایکٹ 1993 میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بورڈ جائیداد پر قبضے سزا کے خلاف اپیل کا حق سیکرٹری سمیت دوسری اتھارٹی کو دیا جائے گا۔ اجلاس میں احساس راشن رعایت پروگرام کی بجائے فری آٹا ڈسٹری بیوشن پروگرام کی منظوری اور پنجاب حکومت کے گزشتہ 5 سال کے اکاؤنٹس کی آڈٹ رپورٹس کی منظوری دی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں