بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

مزید آئی پی پیز معاہدہ ختم کرنے کو تیار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بجلی معاہدوں پر حکومتی ٹاسک فورس اور آئی پی پیز کے مابین مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

لال پیر پاور کے بعد حب پاور بھی قبل از وقت معاہدہ ختم کرنے پر تیار ہو گئی۔ اس حوالے سے حب پاور کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا کل ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا۔

لال پیر پاور کا بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اسی حوالے سے آج ہنگامی اجلاس ہو رہا ہے۔

- Advertisement -

 دونوں آئی پی پیز کے بورڈ اجلاس میں بجلی معاہدے قبل از وقت ختم کرنے کی منظوری لی جائے گی۔ لال پیر پاور 362 میگاواٹ اور حب پاور کا 1200 میگاواٹ کا پاور پلانٹ ہے۔

لال پیر پاور اور حب پاور نے اہم پیشرفت سے پاکستان اسٹاک ایکسچنج کو خطوط لکھ کر آگاہ کر دیا۔

فاقی حکومت کی انڈپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) پر قائم کی گئی ٹاسک فورس نے کام مکمل کر لیا۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ ٹاسک فورس نے بجلی کی خرید و فروخت کا طریقہ کار رضاکارانہ تبدیل کرنے کی وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدوں میں ردوبدل نہ کیا گیا تو کمپنیوں کا فرانزک آڈٹ کروائیں گے۔

ٹاسک فورس نے مطالبہ کیا کہ بجلی کے استعمال کے بغیر کیپیسٹی چارجز کی وصولی بند کی جائے، جتنی بجلی دیں اتنی قیمت لیں کا فارمولہ قبول کریں۔

آئی پی پیز نے پاکستان کی معیشت کو کس طرح تباہ کیا اس سلسلے میں کچھ گھناؤنے کردار سے متعلق ہوش ربا انکشافات اور حقائق منظر عام پر آ گئے ہیں۔

حکومتی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کچھ آئی پی پیز نے غلط کنٹریکٹ کی وجہ سے بغیر بجلی پیدا کیے اربوں روپے وصول کیے جس کا خمیازہ حکومت پاکستان کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

09 اکتوبر 2024

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں پاکستان میں بجلی کی پیداوار اور خرید کے لیے ایک انڈیپنڈنٹ ملٹی پلیئر مارکیٹ بنانے کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں انڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر کی تشکیل کی منظوری بھی دی گئی، وفاقی کابینہ جس کی توثیق کرے گی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئی ایس ایم او کو کمپنیز ایکٹ 2017 کے تحت ایس ای سی پی سے رجسٹرڈ کیا جائے گا، اور اس کے بورڈ میں بجلی کے شعبے کے ماہرین کی شمولیت یقینی بنائی جائے گی۔

اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بجلی کے شعبے کی اصلاحات کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں، انھوں نے ہدایت کی کہ بجلی کی چوری اور نقصان کو کم کرنے کے لیے اقدامات تیز اور مؤثر بنائے جائیں۔

وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بجلی چوری میں ملوث تقسیم کار کمپنیوں کے ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے، بجلی کے شعبے کی اصلاحات اور چوری کے سدباب کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، احسن اقبال، احد چیمہ، اویس لغاری و دیگر حکام نے شرکت کی۔

07 اکتوبر

مہنگی بجلی، بند کی جانے والی 5 آئی پی پیز کے نام سامنے آگئے

آئی پی پیز سے مہنگی بجلی پیداوار کے معاملے پر وزیر اعظم کی طرف سے بنائی گئی ٹاسک فورس کے آئی پی پیز سے مذاکرات جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں بند کی جانے والی پانچ آئی پی پیز کے نام سامنے آگئے۔ پہلے مرحلے میں تقریبا 2400میگاواٹ صلاحیت کے پانچ آئی پی پیزبند ہو جائیں گی۔

بند کی جانے والی آئی پی پیز میں 1200میگاواٹ سے زائد صلاحیت کا حبکو پاور پلانٹ شامل ہے۔ 362میگاواٹ صلاحیت کا اے ای ایس لعل پیر بند ہونے والی آئی پی پیز میں شامل ہے۔

224 میگاواٹ کا اٹلس پاورپلانٹ بھی بند کردیا جائے گا جب کہ 136 میگاواٹ صلاحیت کا حامل صبا پاور بھی بند کئے جانے والے آئی پی پیز میں شامل ہے۔ 450 میگاواٹ کے روش پلانٹ کو بھی بند کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنے کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں