کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کروناوائرس کے مزید 304 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 4 مریض انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق کروناصورت حال سے متعلق اپنے تازہ بیان میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد سندھ میں کرونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 139195 ہوگئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آج کرونا کے مزید 282 مریض صحتیاب ہوئے، اب تک 132113 کرونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، سندھ میں کرونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد2535ہوگئی۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ 4203مریض گھروں اور 6آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں۔
کرونا وائرس: ملک میں صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کر گئی
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ مختلف اسپتالوں میں 268مریض زیرعلاج ہیں، 189 مریضوں کی حالت تشویشناک جبکہ 21 وینٹی لیٹرز پر ہیں، سندھ میں304 میں سے 198کراچی میں کیسز رپورٹ ہوئے۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 624 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 12 مریض جاں بحق ہوئے۔