ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

پنجاب میں کروناوائرس کے مزید نئے کیسز سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، وبائی مرض کے مزید 2514 نئے کیسز سامنے آگئے، صوبے میں 24گھنٹے کے دوران 31 مریض جاں بحق ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے دیگر صوبوں کی طرح پنجاب میں بھی کروناوائرس مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران 2514 نئے کیسز سامنے آئیں اور اکتیس مریضوں کی موت واقع ہوئی، جس کے بعد پنجاب میں کرونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 969 ہوگئی۔

پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 52601ہوگئی، لاہور میں سب سے زیادہ کرونا کے 1331نئے کیس رپورٹ ہوئے، جبکہ صوبے میں کرونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد17560ہو چکی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کرونا کیسز کا گراف مزید بلند ہونے کے بعد کیسز کی تعداد کے لحاظ 213 ممالک میں دنیا کا 15 واں ملک بن چکا ہے، اموات اور نئے کیسز کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید اکیاسی اموات ہوئیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 81 افراد کرونا انفیکشن کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے جب کہ 6,825 نئے کیسز سامنے آئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 139,230 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 2,632 ہو گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں