منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

کراچی میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ میں مزید بارش کی پیشگوئی کردی ، جس سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں میں ہونے والی برسات سے ملک کے مختلف شہروں میں خنکی بڑھ گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، اندرون سندھ وقفے وقفے ہونے والی بارش نے سردی میں اضافہ کردیا ہے۔

- Advertisement -

ٹھٹھہ، جامشورو،کوٹری ،حیدرآباد، نواب شاہ ،سیہون، سانگھڑ، ٹنڈو محمد خان میں برسات کے بعد موسم ٹھنڈا ٹھارہوگیا جبکہ تھرپارکر میں بارش اور ژالہ باری کے بعد صحرا کا حسن نکھرگیا۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں می بھی سردی نے ٹھنڈ میں اضافہ کردیا، گوادر، تربت، کیچ اور پسنی میں بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔

قلات میں پارہ منفی ایک تک گرگیا جبکہ کوئٹہ میں کم سےکم درجہ حرارت چھ ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب پنجاب کےدس اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کےباوجود اسموگ کاروگ برقرار ہے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں