کراچی: سندھ پولیس کے مزید 15 افسران اور جوان عالمگیر وبا کرواناوائرس کا شکار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کرونا کے متاثرہ افسران اور جوانوں کی تعداد 97 ہوگئی جبکہ 15افسران اور اہلکار صحت یاب ہوکر گھر جاچکے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق زیر علاج ایک سب انسپکٹر کی حالت تشویشناک ہے۔
ادھر شہرقائد میں پولیس افسران وجوانوں کی مختلف بیماریوں کی اسکریننگ و تشخیص کا سلسلہ جاری ہے۔
کروناوائرس: کراچی میں ایک ہزار پولیس اہلکاروں کے ٹیسٹ مکمل
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق اب تک ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کے کرونا سمیت دیگر بیماریوں کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، اور یہ سلسلہ مرحلہ وار جاری ہے۔
پولیس حکام کے مطابق پولیس فورس صحت مند ہوگی تو فرائض بہترین طریقے سے ادا کر سکیں گے، دیگر اضلاع میں بھی آگاہی پروگرام اور بلڈ اسکریننگ وٹیسٹنگ کیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ حالیہ دنوں شہر قائد میں ڈیوٹی انجام دینے والے 2 اہلکاروں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد انہیں آئسولیشن میں منتقل کردیا گیا ہے۔