منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

آئی سی یو میں مریضوں کی جان بچانے کے مزید اقدامات کر رہے ہیں،یاسمین راشد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ آئی سی یو میں مریضوں کی جان بچانے کے مزید اقدامات کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صحت پنجاب کی زیرصدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں اجلاس ہوا جس میں انتہائی نگہداشت یونٹس میں کرونا کے کاشکار مریضوں کے اعداووشمار پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ تمام ٹیچنگ اسپتالوں میں ڈاکٹروں سمیت طبی عملہ موجود ہے،آئی سی یو میں مریضوں کی جان بچانے کےمزید اقدامات کر رہے ہیں۔

وزیر صحت پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ کرونا کےمریضوں کے علاج کے لیے تمام وسائل بروئےکار لا رہے ہیں،کرونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کا حوصلہ بلند ہے۔

پاکستان میں کرونا وبا سے مزید 22 اموات، تعداد 462 ہو گئی

واضح رہے کہ نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں اموات کی تعداد 462 ہو گئی ہے، ملک کے مختلف حصوں میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 20,186 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز تیز رفتاری کے ساتھ بڑھ رہے ہیں، ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 14 ہزار 134 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 1083 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ اب تک 5,590 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں