اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ایک لاکھ سے زائد پاکستانی وطن واپس آنا چاہتے ہیں،ترجمان دفترخارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ سے زائد پاکستانی وطن واپس آنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر عائشہ فارقی نے کہا کہ 1 لاکھ سے زائدپاکستانی وطن واپس آنا چاہتے ہیں، پاکستانیوں کو واپس لانے میں قرنطینہ سہولتوں کی کمی کا مسئلہ درپیش ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومتوں کی قرنطینہ سہولتوں پر پاکستانیوں کی واپسی تیز ہوگی،صوبوں سےقرنطینہ سہولیات کے لیے مشاورت جاری ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ یو اے ای سے 60 ہزار سے زائد پاکستانی واپس آنا چاہتے ہیں،سعودی عرب سے15 ہزار پاکستانی واپسی کے منتظر ہیں،ایران،ووہان کے لیے پروازیں جلد شروع کر دی جائیں گی۔

عائشہ فارقی نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کو 3 دن قرنطینہ میں رکھا جائے گا، کرونا ٹیسٹ منفی آنے پرگھروں میں جانے کی اجازت دی جائےگی۔

اس سے قبل گزشتہ روز حکومت نے امریکا میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے پی آئی اے کی خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا تھا۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر واشنگٹن سے پاکستان کے لیے دو پروازوں کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں