منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

سوا کروڑ ووٹرز کے جعلی ہونے کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ملک میں سوا کروڑ ووٹ جعلی ہونے کے خدشے کا اظہار کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کا اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیشن کے چیف سیکریٹری بابر یعقوب نے انکشاف کیا کہ سوا کروڑ ووٹ مستقل یا عارضی پتے کے بجائے تیسری جگہ پر درج ہیں، ان کے جعلی ہونے کا خدشہ ہے۔

اس موقع پر جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی عبدالاکبر چترالی کی طرف سے پیش کردہ الیکشن ترمیمی بل دو ہزار اٹھارہ پر بات چیت بھی کی گئی جس کے دوران بابر یعقوب نے اراکین کو بتایا کہ سرکاری ملازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے عارضی یا مستقل پتوں پر ووٹ منتقل کروالیں۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن ووٹرلسٹوں اورکاغذاتِ نامزدگی میں’تیسری جنس کا کالم‘ شامل کرے گا

اُن کا کہنا تھا کہ مستقبل میں جو ووٹر اپنا ووٹ شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتے پر منتقل نہیں کرائے گا ان کا ووٹ مستقل ایڈریس پر رجسٹرڈ کردیا جائے گا۔ بابر یعقوب کا کہنا تھاکہ کمیٹی کے چئیرمین نے کہا کہ غلط ووٹ روکنا الیکشن کمیشن کا کام ہے جبکہ ووٹ مرضی کی جگہ پر رکھنا ہر شہری کا آئینی حق ہے جسے روکا نہیں جاسکتا۔

الیکشن کمیشن حکام کا کہنا تھا کہ ووٹ کے اندراج کے لئے تیسرا ایڈریس پارلیمان کے اراکین کے زور پر ختم کیا گیا، نوے فیصد لوگوں کے مستقل اور عارضی پتے ایک ہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت مہیا کردی

یاد رہے کہ گزشتہ برس الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عام انتخابات سے قبل اعداد و شمار جاری کیے گئے تھے جن کے مطابق ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کرچکی، سب سے زیادہ تعداد پنجاب کے ووٹرز کی ہے۔

اہم ترین

زاہد مشوانی
زاہد مشوانی
زاہد حسین مشوانی اے آر وائی نیوز کے سینئیر صحافی ہیں ،پارلیمنٹ ،انتخابات ،الیکشن کمیشن آف پاکستان کے علاوہ مذہبی اور سیاسی امور پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں