تازہ ترین

چیف جسٹس نے فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس سماعت کے لیے مقررکردیا

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضٰی فائز عیسیٰ...

’امریکا پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی منزل ہے‘

نیویارک: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے...

الیکشن کمیشن نے افسران کو عام انتخابات کی تیاریوں کا حکم دے دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جنوری 2024...

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد مارے گئے

راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے دو اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کے...

100 سے زائد بچوں کی قبریں دریافت

واسو: یورپی ملک پولینڈ میں سولہویں صدی پرانی 100 سے زائد بچوں کی قبریں دریافت ہوئی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولینڈ میں ایک موٹروے منصوبے کی تکمیل کے دوران قبروں سے صدیوں پرانی کھوپڑیاں اور ہڈیاں برآمد ہوئی ہیں، محکمہ آثارقدیمہ کا کہنا ہے کہ باقیات سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ مذکورہ ہڈیاں زیادہ تر بچوں کی ہیں، جبکہ دیگر پہلو پر تحقیق کررہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سولہویں صدی پرانی قبروں سے برآمد ہونے والی باقیات 70 سے 80 فیصد بچوں کی ہیں جن کے منہ سے ماضی کے سکے بھی برآمد ہوئے ہیں۔

یہ قبریں پولینڈ کے شہر ’پوڈکارپیسکی‘ سے دریافت ہوئی ہیں، جہاں ایک جنگل کو چیرتے ہوئے موٹروے کی لائن بچھائی جارہی ہے جو پولینڈ کے ساتھ دو یورپی ممالک کو آپس میں جوڑے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کھوپڑیوں کے اندر سے سکے بھی برآمد ہوئے ہیں جو 16ویں صدی میں خاص مذہبی عقیدت کے طور پر مردوں کے منہ میں رکھے جاتے تھے تاکہ ان کی روحوں کو راحت ملے۔

ماہرین اثارقدیمہ کا کہنا ہے کہ یہ کوئی اجتماعی قبر نہیں بلکہ سلیقے سے مردوں کو دفنایا گیا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہاں ماضی میں قبرستان ہوا کرتا تھا جو اب جنگل ہے۔

Comments

- Advertisement -