منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

100سے زائد قیدی کس ملک کی جیل سے بھاگ گئے؟

اشتہار

حیرت انگیز

نائیجیریا کی جیل سے 100 سے زائد قیدی شدید بارش کے بعد فرار ہو گئے۔

نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا کے قریب واقع ایک جیل سے 100 سے زائد قیدی فرار ہو گئے ہیں۔ جیل حکام نے بتایا کہ رات بھر کی شدید بارشوں نے جیل کے کچھ حصوں کو تباہ کر دیا تھا۔

جیلوں کے ترجمان ادمو دوزاکو نے کہا کہ رات کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی بارش نے نائجر کی ریاست کے قصبے سولیجا میں درمیانے درجے کی سیکیورٹی والی جیل کی باڑ کو تباہ کر دیا جس سے مجموعی طور پر 118 قیدیوں کو فرار ہونے کا راستہ ملا۔

جیل سروس اور دیگر ایجنسیاں فرار ہونے والے قیدیوں میں سے 10 کو دوبارہ پکڑنے میں کامیاب ہو گئیں جب کہ باقی مجرموں کا سخت تعاقب کیا جارہا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ عوام سے اپیل ہے وہ فرار ہونے والے قیدیوں کی تلاش کریں اور کسی بھی مشکوک حرکت کی اطلاع قریبی سیکورٹی ایجنسی کو دیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں