منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

سعودی عرب میں 14 ہزار سے زائد غیرملکی گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر قیام کرنے والے 14 ہزار سے زائد تارکین وطن گرفتار کرلیے گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں کچھ عرصے بعد غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف ملک بھر میں کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں تارکین وطن گرفتار ہوچکے ہیں۔

غیر قانونی گرفتار شدگان کی مذکورہ تعداد 4 نومبر سے 10 نومبر2021 تک کی ہے اور اس دوران 14 ہزار 932 غیرملکیوں کو پکڑا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کل تعداد میں سے 7511 گرفتار شدگان اقامہ قوانین، 5872 گرفتار شدگان سرحدی قوانین، 1549 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے۔

گرفتار افراد میں 66 فیصد یمنی، 32 فیصد ایتھوپی اور دو فیصد دیگر ممالک کے شہری شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں