پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

گزشتہ سال دنیا بھرمیں 1600 سے زائد افراد تختہ دارپرجھول گئے: ایمنسٹی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کاکہناہے کہ گزشتہ سال دنیا بھر میں سولہ سو سے زائد افراد کو سزائے موت دی گئی۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کاکہناہےکہ گزشتہ سال دنیا بھرمیں کم ازکم سولہ سو چونتیس افرادکو سزائے موت دی گئی جو کہ دوہزار چودہ کےمقابلےمیں پچاس فیصد سے بھی زیادہ ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کاکہناہےکہ انیس سو نواسی کےبعد کسی ایک سال میں اتنے زیادہ افراد کو سزائےموت دی گئی ہے۔

تنظیم کاکہناہےکہ پھانسیاں دینےوالے ممالک میں ایران سعودی عرب اورپاکستان کامجموعی حصہ نواسی فیصدبنتاہے۔

تنظیم کی جاری کردہ رپورٹ میں چین میں دی جانےوالی پھانسیوں کا ذکر نہیں ہےکیونکہ چین میں پھانسیوں کوخفیہ رکھاجاتاہے تاہم تنظیم کا مانناہے کہ چین اب بھی پھانسی دینےوالےممالک میں سرفہرست ہے جہاں گزشتہ سال بھی ہزاروں افرادکو پھانسی دی گئی جبکہ ہزاروں کوموت کی سزا سنائی گئی۔

تنظیم کاکہناہےکہ گزشتہ برس ایران میں نو سوستتر، پاکستان میں تین سو چھبیس اورسعودی عرب میں ایک سو اٹھاون افراد کی موت کی سزاپر عملدرآمد کیاگیا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کاکہناہےکہ سزائے موت دینےوالاپانچواں بڑاملک امریکہ ہے جہاں گزشتہ سال پچیس افرادکو سزائے موت دی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں