پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

سعودی عرب سے 20 سے زائد پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سعودی عرب سے بے دخل پاکستانی جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچ گئے، سفری دستاویزات اور دیگر سرگرمیوں میں ملوث پاکستانی شہریوں کو سعودی حکومت نے بے دخل کیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے 20 سے زائد پاکستانیوں کوبےدخل کردیا گیا ، بے دخل افراد کو سعودی ایئرلائن کے ذریعے کراچی پہنچا دیا گیا ہے۔

ڈپورٹ ہونے والے پاکستانیوں کا امیگریشن کلیئرنہیں کیا گیا ، ایف آئی اے ڈپورٹ ہونے والے مسافروں کی ضابطہ کارروائی کررہی ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ سفری دستاویزات اور دیگر سرگرمیوں میں ملوث پاکستانی شہریوں کو سعودی حکومت نے بے دخل کیا ، بیس سے زائد سعودی بے دخل پاکستانی کراچی ائیرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کے پاس موجود ہے، مسافروں کو گھر جانےکی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ بے دخل پاکستانیوں کے دستاویزات کا جائزہ لیا جارہا ہے ، دستاویزات کی مکمل چھان بین کے بعد مسافروں کو گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق دستاویزات کی مکمل چھان بین کے بعد مسافروں کو گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں