منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

سعودی عرب: 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 2 ہزار سے زائد کیس رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے دو ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 49 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس نے ساری کو مشکل سے دوچار کیا ہوا ہے لیکن سعودی عرب کا شمار ان ممالک ہوتا تھا جہاں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کم تھی، تاہم اب وہاں بھی روزانہ سیکڑوں کی تعداد میں کرونا کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ انکشاف کیا ہے کہ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2307 تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے ہیں۔

ڈاکٹر محمد العبد العالی کا کہنا ہے کہ اس مہلک وبا کوویڈ 19 میں مبتلا ہوکر گزشتہ ایک روز میں 9 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں، جبکہ خوش آئند بات یہ ہے کہ 2818 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا تھا کہ جمعہ 15 مئی کو جدہ میں 444 مریضوں کی تصدیق ہوئی جبکہ مکہ مکرمہ میں 443 ، ریاض میں 419 ، مدینہ منورہ میں 152 ، دمام 148 ، الھفوف 128 ، الدرعیہ 66 ، تبوک 62 ، الجبیل 56 ، طائف 41 ، الظھران 40 ، ینبع 40 ، بریدہ 33 ، الخبر30 ، بقیق اور بیش میں 25 ، 25 مریضوں کی تصدیق ہوئی جبکہ دیگر علاقوں میں بھی متعدد کیسز سامنے آئے۔

ترجمان سعودی وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ ریاست بھر میں اب تک وائرس کا شکار ہوکر 297 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 21 ہزار 869 ہے اور وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 49 ہزار 176 ہے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 45 لاکھ 81 ہزار 500 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بھی تین لاکھ کا ہندسہ عبور کرچکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں