تازہ ترین

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...
Array

کراچی میں موسلادھار بارش ، کے الیکڑک کے 250 سے زائد فیڈرز ٹرپ، بجلی کی فراہمی معطل

کراچی : شہر قائد میں بارش ہوتے ہی کے الیکڑک کے 250 سے زائد فیڈرز بند ہوگئے ، جس کے باعث مختلف علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں نارتھ کراچی،سرجانی،منگھو پیر،تیسر ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن اور بلدیہ ٹاؤن میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے ، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

بارش شروع ہوتے ہی کراچی کے مختلف علاقوں میں روایتی طور پر بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی اور فیڈر ٹرپ ہونے سے شہریوں کوطویل لوڈ شیڈنگ کا عذاب سہنا پڑ رہا ہے۔

بارش کےدوران کے الیکڑک کے 250 سے زائد فیڈرز بند ہوگئے ، جس سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ، متاثرہ علاقوں میں اورنگی ٹاؤن اوربلدیہ ٹاؤن ، نارتھ کراچی،نارتھ ناظم آباد،لانڈھی،کورنگی ، منگھوپیر،سرجانی،گلشن اقبال،گلشن معمار،ملیر،صدر ، ڈی ایچ اےاخترکالونی،منظور کالونی،شادمان ، سرسیدٹاؤن،ایف بی ایریا شامل ہیں۔

دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے شہرکےمختلف علاقوں کا دورہ کیا اور لیاقت آباد،کریم آباد،تین ہٹی، لسبیلہ ، ملحقہ علاقوں میں انتظامات کاجائزہ لیا، بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے ہدایت کی کہ نکاسی آب کےتمام انتظامات مکمل رکھےجائیں اور تمام عملہ فیلڈمیں موجودرہے تاکہ شہریوں کومشکلات پیش نہ آئیں۔

Comments

- Advertisement -