اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

کوروناریلیف ٹائیگر فورس، 48 گھنٹوں میں رجسٹرڈ نوجوانوں کی تعداد4لاکھ سےتجاوزکرگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں 2 دن میں رجسٹرڈ نوجوانوں کی تعداد4لاکھ سے تجاوز کر گئی، جبکہ ملک بھر سے9 ہزار سے زائد خواتین رضاکاربھی ٹائیگرفورس کا حصہ بنیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن کا دوسرا روز ہے، معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ 2 دن میں رجسٹرڈنوجوانوں کی تعداد4لاکھ سےتجاوزکرگئی۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ اب تک 4 لاکھ8ہزارسےزائدنوجوانوں نےٹائیگر فورس میں رجسٹریشن کرا لی ہے جبکہ ملک بھرسے9ہزارسےزائدخواتین رضاکاربھی ٹائیگرفورس کا حصہ بنیں۔

- Advertisement -

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر سے2لاکھ76ہزار ، سندھ سے 62 ہزار 839 نوجوانوں ، خیبر پختونخوا سے 52 ہزار 171نوجوان اور وفاقی دارالحکومت سے 6ہزار408 نوجوان رضا کارٹیم کاحصہ بن گئے ہیں ۔

عثمان ڈار نے مزید بتایا کہ آزاد کشمیر سے 4173 ،بلوچستان سے3013نوجوان ٹائیگرفورس میں شامل ہوئے جبکہ گلگت بلتستان سے رجسٹرڈ ہونے والے نوجوانوں کی تعداد1549 ہے۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ خواتین کی سب سے زیادہ شمولیت پنجاب اور سندھ سے ہوئی۔

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کورونا ریلیف ٹائیگرفورس میں نوجوانوں کی جانب سے پذیرائی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا تھا ملک کے نوجوانوں سے اسی جذبےکی امید تھی ، نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں،کسی سطح پرمایوس نہیں کریں گے۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس کے آپریشنل معاملات صوبے خود دیکھیں گے، چیف سیکریٹریز،ڈپٹی کمشنرز ،عوامی نمائندے بھی معاونت کریں گے، وفاقی حکومت صوبوں کو بھرپور معاونت فراہم کرے گی۔

وزیراعظم نے مختصر وقت میں بہترین کام پرمعاون خصوصی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا تھا قومی جذبے کے تحت فورس کی تشکیل کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔

خیال رہے جہاں کوروناریلیف ٹائیگر فورس کی ملک بھر کےنوجوانوں میں زبردست پذیرائی ہوئی وہیں رجسٹریشن کے نام پر عوام کو لوٹنے والے جعلساز عناصر بھی سرگرم ہیں اور نوجوانوں کو رجسٹریشن کےلئےجعلی ٹیلی فون کالز موصول ہونا بھی شروع ہوگئی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں