تازہ ترین

کرونا کی سنگین صورتحال: مزید 4 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ، 58 مریض ہلاک

اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کی تباہ کاریاں جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 4 ہزار سے زائد نئے کیسز اور 58 اموات رپورٹ ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی تیسری لہر پاکستان کے لیے خطرناک ثابت ہورہی ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 ہزار 584 نئے کیسز سامنے آئے۔

ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 7 لاکھ 25 ہزار 602 ہوچکی ہے جبکہ کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 75 ہزار 266 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 58 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 15 ہزار 501 ہوگئی۔

این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 10.29 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 34 ہزار 835 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 44 ہزار 514 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 7 لاکھ 79 ہزار 47 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 4 ہزار 201 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

Comments