اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

غزہ ملبے کا ڈھیر بن گیا، ڈھائی لاکھ گھر تباہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل نے غزہ میں ڈھائی لاکھ گھر تباہ کر دیے۔ چھیالیس ہزار سے زائد گھر مکمل ملبے کا ڈھیر بن گئے۔

اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کی ساٹھ فیصد آبادی بےگھر ہو چکی ہے۔ اسرائیلی بمباری نے شہری انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

سڑکیں، پانی، نکاسی اور بجلی کا نظام ختم ہوچکا ہے۔ غزہ کےکسانوں کی فصلیں تباہ ہوچکی ہیں جن میں زیادہ تعداد زیتون کے باغات کی ہے۔

- Advertisement -

فصلوں کی تباہی سے غزہ کی معیشت کو یومیہ تیرہ لاکھ ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

غزہ شہر اور شمالی غزہ میں خاص طور پر وسیع بمباری کے نتیجے میں تمام عمارتوں کو 50 فیصد سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

سڑکوں اور ضروری بنیادی ڈھانچے جیسے بجلی کے نظام اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورکس، اور پانی ذخیرہ کرنے کے ٹینک، پائپ، سپلائی نیٹ ورکس کو بڑے پیمانے پر متاثر ہوئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں