جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

غزہ پر اسرائیلی بمباری، 24 گھنٹوں میں مزید 52 فلسطینی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ پر اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، 24 گھنٹوں کے دوران بمباری سے مزید 52 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے نصیرات کیمپ پر رات گئے حملے کیے، شہید ہونے والوں میں عورتوں اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق غزہ میں ہر طرف تباہی اور گند ہے،کوئی عمارت اورسڑک نہیں بچی ہے، اسرائیلی بمباری سے اسپتال اور اسکول بھی تباہ ہوگئے ہیں۔

- Advertisement -

العمل، الخیر اور النصیر اسپتال مکمل غیر فعال ہوچکے ہیں، النصیر اسپتال کا ویئر ہاوس بھی حملے میں تباہ ہوچکا ہے۔

دوسری جانب اسرائیل پر ممکنہ ایرانی حملے کے پیش نظر امریکا نے اسرائیل میں اپنے سفارتکاروں پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔

ایرانی فورسز نے اسرائیلی جہاز قبضے میں لے لیا، غیر ملکی میڈیا

امریکی عہدیدار کے مطابق ایران اسرائیل میں فوجی اہداف کونشانہ بنا سکتا ہے، ممکنہ ایرانی حملے میں 100سے زیادہ ڈرون استعمال ہوسکتے ہیں، جبکہ ایران درجنوں کروز میزائل یاشاید بیلسٹک میزائل بھی استعمال کرسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں