اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

یو اے ای، فری زونز میں 60 ہزار سے زائد کاروبار فعال

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی: متحدہ عرب امارات فری ٹریڈ زونز میں کام کرنے والی کمپنیوں کی تعداد 60 ہزار 600 تک پہنچ گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای قومی اقتصادی رجسٹرڈ این ای آر کے اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ فری ٹریڈ زون میں کام کرنے والی کمپنیوں کی تعداد گزشتہ سال کی نسبت فروری 2021 میں چار، چار فیصد بڑھ کر 60 ہزار 600 کے لگ بھگ پہنچ چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ شرح اضافہ کامیاب کاروباری تسلسل اور عرب امارات کی طرح سے ڈیزاسٹر ریکوری پلانز کا عکاس ہے جو کہ 2020 کی دوسری سہ ماہی سے کووڈ 19 کی عالمی وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں اقتصادی سست روی کے باوجود غیرملکی کاروبار کو فروغ دینے کی خاطر اپنائے گئے۔

- Advertisement -

این ای آر کے مطابق فروری 2021 کے پہلے نصف میں یو اے ای فری زونز میں جاری کاروبار کی تعداد ملک بھر میں رجسٹرڈ کل کمپنیوں کا 8 فیصد تھی ان میں زیادہ تر ابوظبی اور دبئی میں قائم کمپنیاں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 44 فری زونز ہیں جنہیں بالخصوص غیرملکی سرمایہ کاری کے لیے ترتیب دیا گیا تھا تاکہ یہاں کاروبار شروع کرنے کی آسانی ہو، لیبر اور امیگریشن کا عمل باسہولت ہو، تمام قومیت کے افراد کو 100 فیصد بنیادی ملکیت کا حق حاصل ہو جبکہ دیگر ترغیبات بھی ان میں شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں