قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحقیقات میں سندھ کے مختلف شہروں سے 60 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
گندم کی قلت کےتناظر میں نیب سکھر کی کارروائیوں سے متعلق اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے11اضلاع کے گندم سینٹرز پر چھاپےمارے گئے ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق کارروائی کے دوران فوڈسینٹرز کا ریکارڈ تحویل میں لیاگیا جس سے معلوم ہوا کہ کشمور فوڈ سینٹرز سے 60 ہزار گندم کی بوریاں غائب ہیں۔
اسی طرح نوشہرو فیروزسینٹرز سے16ہزار3سو گندم کی بوریوں کی خورد برد کی گئیں، خوردبردکی گئی گندم کی مالیت 234ملین ہے۔
نیب کا کہنا ہے کہ دیگر سینٹرز پر گندم کی بوریوں کی گنتی جاری ہے جس کے بعد رپورٹ مرتب کی جائے گی۔