جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

سائنوفام ویکسین کی 7 لاکھ سے زائد خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے ذریعے کرونا ویکسین سائنو فام کی 20 لاکھ سے زائد خوراکیں پاکستان لائی جائیں گی تاہم 7 لاکھ سے زائد خوراکیں اسلام آباد پہنچ چکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قومی ایئرلائن نے دو بوئنگ طیاروں 777 کے ذرئعے چین سے سائنو فام ویکسین کی 20 لاکھ سے زائد خوراکیں پاکستان لانے کی تیاری کرلی، جب کہ سائنو فام ویکسین کی 7 لاکھ 92 ہزار خوراکیں اسلام آباد پہنچ چکی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دو مزید کھیپ آئندہ 36 گھنتوں میں لائی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان آنے والی مزید دو کھیپ میں چین سے سائنو فام کی 12 لاکھ 8 ہزار ڈوز لائی جائیں گی۔

اس سے قبل امریکی کرونا ویکسین فائزر کی 64 ہزار ڈوز پاکستان لائی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سے فائزر کمپنی سے 13 ملین خوراکیں خریدنے کے معاہدے پر دستخط کیا تھا، اب تک ایک لاکھ خوراکیں اسلام آباد پہنچ چکی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں