تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کا مشورہ

ریاض: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سخت...

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

مری جانے والے سیاحوں کے اہم خبر

لاہور: حکومت نے رواں سال جنوری میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے مری میں آٹھ ہزار سے زائد گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مری میں برف باری کے پیشگی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا جس میں ڈی جی پی ڈی ایم اے اور ڈی سی مری نے انتظامات پر بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ مری میں سیاحوں کی سہولت کے لیے 13 فسیلیٹیشن سینٹرز قائم کر دیے، مری میں سنٹرل کنٹرول روم قائم اور پی ڈی ایم اے سے مانیٹرنگ جاری ہےجبکہ ایمرجنسی کے لیے ریسکیو 1122، پولیس و دیگر متعلقہ اہلکار تعینات ہیں۔

اجلاس میں ریلیف کشمنر پنجاب نے ہدایات کیں کہ ٹریفک پلان پر مکمل عمل درآمد کروایا جائے، سیاحوں کے لیے پارکنگ کے بہترین انتظامات کیے جائیں، تمام ادارے کوارڈینیشن کے عمل کو بہتر بنائیں۔

خیال رہے کہ رواں سال جنوری میں شدید برف باری کے باوجود سیاحوں کی ایک بڑی تعداد نے مری کا رُخ کیا تھا۔ برف میں متعدد گاڑیاں پھنس گئی تھیں جس کی وجہ گاڑیوں کے اندر موجود 23 سیاح دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -