تائی پے: تائیوان زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز اٹھا جس کے نتیجے میں اٹھارہ افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے باعث بلندوبالا عمارتیں لرز اٹھیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی، جبکہ دارلحکومت کے گردنواح بھی شہریوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے۔
زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق 18 اپریل کو آنے والے اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.1 ریکارڈ کی گئی، زلزلے سے تائی پے میں 15 افراد جبکہ ہوالین کاؤنٹی میں تین افراد زخمی ہوئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں غیرملکی سیاح بھی شامل ہیں، اسپتال ذرایع کے مطابق زخمیوں میں ایک دو کی حالت تشویش ناک ہے۔
دریں اثنا زلزلے کی وجہ سے فوری طور پر تائیوان کے مشرقی حصے میں واقع اسکولوں کی عمارتوں سے بچوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔
خیال رہے کہ فروری 2016 میں تائیوان کے جنوبی شہر تائینان میں آنے والے زلزلے میں ایک شخص کی ہلاکت جبکہ درجنوں زخمی ہوئے تھے۔
تائیوان میں زمین لرز گئی 6.4 شدت کا زلزلہ
علاوہ ازیں درجنوں افراد عمارتوں کے ملبے تلے کئی گھنٹوں تک دبے رہے تھے جنہیں بھاری مشینری کی مدد سے ریسکیو کیا گیا تھا۔