جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

بیرون ملک میں مقیم پاکستانی ورکرز کے لیے انشورنس

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان بیورو آف امیگریشن کا کہنا ہے کہ گزشتہ 5 سالوں کے دوران بیرون ملک میں کسی حادثے کے نتیجے میں وفات یا معذور ہوجانے والے ورکرز کو انشورنس کی مد میں 2 ارب سے زائد روپے جاری کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بیورو آف امیگریشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد شمار میں بتایا گیا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں وفات پانے والے 3 ہزار 472 جبکہ معذور ہونے والے 686 ورکرز کو انشورنس کی رقم ادا کی گئی جس کی کل مالیت دو ارب 12 کروڑ بنتی ہے تاہم کروڑوں روپے کے کلیم اب بھی واجب الادا ہیں۔

جبکہ انہیں پانچ سالوں کے دوران بیورو کو 3950 کلیم موصول ہوئے۔ ماضی کے تمام کلیم کو ملا کر 2016 سے 2020 کے درمیان 4158 کلیم کی ادائیگی کی گئی اور روزانہ کی بنیاد پر نئے کلیم بھی فائل ہوتے رہتے ہیں۔

- Advertisement -

اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ ادائیگیاں سال 2017 میں گئیں جن میں 891 اموات جبکہ 207 معذوری کے کلیم دائر کیے گئے تھے۔ مذکورہ سال میں 1265 اموات جبکہ معذوری کے 220 کلیم نمٹائے گئے۔

اسی طرح مرحلہ وار دیگر سالوں کے کیسز بھی حل کیے گئے۔ سال 2020 میں سب سے کم کلیم دائر کیے گئے جبکہ ادائیگیوں کی شرح بھی گزشتہ سالوں کی نسبت کم رہی۔ گزرے سال اموات کے 392 کلیم دائر کیے گئے جن میں سے 350 کو 28 کروڑ سے زائد کی ادائیگی کی گئی۔ اسی دوران معذور افراد کو بھی رقم دی گئی۔

بیورو آف امیگریشن نے وضاحت کی ہے کہ ابھی ہمارے پاس 70 اموات کے کلیم موجود ہیں جنہیں تصدیقی اور شناختی مراحل سے گزارنے کے بعد 7 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں