اتوار, جولائی 7, 2024
اشتہار

کیا اداکار مورگن فری مین نے ٹرمپ کی حمایت کی، سوشل میڈیا پوسٹ کی حقیقت کیا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکی اداکار مورگن فری مین نے صدارتی الیکشن کے سلسلے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کی ہے، کیا فری مین نے واقعی ایسا کوئی اعلان کیا ہے؟

روئٹرز کے مطابق سوشل میڈیا پر جون کے آخر میں ٹرمپ کی حمایت پر مشتمل بیانیہ مشہور ہوا تاہم اس کے برعکس امریکی اداکار مورگن فری مین نے صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان نہیں کیا ہے۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر 25 جون کی ایک پوسٹ میں اپنے تئیں ’بریکنگ‘ نیوز دے کر دعویٰ کیا گیا تھا کہ ’’ہالی ووڈ کے لیجنڈ مورگن فری مین نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں ٹرمپ کی دوسری صدارت ملک کے لیے اچھی ہوگی۔ اس پر آپ کا ردعمل کیا ہے؟‘‘

اس پوسٹ پر 58,000 سے زیادہ لائکس کیے گئے، لیکن فری مین کے ترجمان نے روئٹرز کو ایک ای میل میں حقیقت بتائی کہ ’’مورگن فری مین نے کبھی نہیں کہا کہ وہ ٹرمپ کی حمایت کر رہے ہیں۔‘‘

روئٹرز کے مطابق جون کے آخر میں مورگن فری مین کی جانب سے ٹرمپ کی حمایت کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے، ایسی کوئی معتبر میڈیا رپورٹس نہیں ہیں اور نہ ہی فری مین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر حمایت کا کوئی نوٹس شائع کیا گیا ہے۔

روئٹرز کا کہنا ہے کہ فری مین کے حمایت کا بیان ایک جھوٹ ہے، اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ مورگن فری مین نے جون 2024 میں ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ فری مین کے ترجمان نے کہا کہ اداکار نے کبھی ایسا بیان نہیں دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں