تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

معروف کمپنی نے ہزاروں ملازمین کو نکال دیا

عالمی سطح پر سرمایہ کاری کیلئے مشاورت فراہم کرنے والی ایک بڑی کمپنی نے اپنے ڈیڑھ ہزار سے زائد ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا ہے۔

اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی سرمایہ کاری مشیر فرم مورگن اسٹینلی کے سی ای او جیمس گارڈن نے کچھ دنوں قبل ہی متنبہ کردیا تھا کہ کمپنی سے کچھ ملازمین کو نکالا جاسکتا ہے۔

مذکورہ کمپنی میں تقریباً 81 ہزار 567 ملازمین ہیں اور چھانٹی کا یہ عمل کمپنی کے تقریباً تمام شعبوں کو متاثر کرے گا۔ تمام ملازمین کے تقریباً 2 فیصد یعنی 1600 ملازمین کو کمپنی سے باہر کا راستہ دکھا دیا گیا ہے۔

مورگن اسٹینلی ترجمان نے فی الحال ابھی تک اس رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے، مورگن اسٹینلی نے حریف گولڈمین سیکس اور سٹی گروپ اور بارکلیز سمیت دیگر سرمایہ کاری فرموں کی طرح چھانٹی کو لے کر کافی غور و خوض کیاجس کے بعد 1600 ملازمین کی برطرفی کا فیصلہ کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مورگن اسٹینلی نے چند سال قبل ہی ملازمین کی تعداد میں اضافہ کیا تھا۔ 2020 کی پہلی سہ ماہی سے اس سال کی تیسری سہ ماہی تک ملازمین کی تعداد میں 34 فیصد کا اضافہ ہوا۔

واضح رہے کہ صرف مورگن اسٹینلی ہی نہیں اس سے قبل کئی دیگر کمپنیوں مثلاً ایمازون، ٹوئٹر، پیپسی کو، ایڈوب، میٹا اور ٹوئٹر نے عالمی سطح پر معاشی بحران کو دیکھتے ہوئے ملازمین کی چھانٹی کی ہے۔

Comments

- Advertisement -