کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر مورنے مورکل نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر مورنے مورکل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز ان کے کیریئر کی آخری سیریز ہوگی۔
مورنے مورکل نے 83 ٹیسٹ، 117 ون ڈے اور 44 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرتے ہوئے مجموعی طور پر529 وکٹیں حاصل کیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک انتہائی مشکل فیسلہ تھا لیکن میں محسوس کرتا ہوں کہ یہ وقت فیصلہ کرنے کے لیے بہترین ہے۔
مورنے مورکل نے کہا کہ وہ اب تک ٹیسٹ میچز میں 294 وکٹیں لے چکے ہیں اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں ان کی نظریں 300 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے پرہوں گی۔
مورنے مورکل اب تک 294 ٹیسٹ وکٹیں لے چکے ہیں اور آسٹریلیا کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں میں ان کی نظریں 300وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے پر ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ پروٹیز جرسی میں کھیل کا ہرلمحہ ان کے باعث فخر رہا، انہوں نے ٹیم کے ساتھیوں، کرکٹ بورڈ، فیملی اور دوستوں کے سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔