اسلام آباد: مراکش کی حکومت نے تعلیمی سال 26-2025 میں پبلک انسٹی ٹیوشنز آف ہائر، ٹیکنیکل اور پروفیشنل ایجوکیشن میں پاکستانی طلبہ کیلیے 10 مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کر دیا۔
اے پی پی کے مطابق میڈیکل اسٹڈیز، انجینئرنگ، مینجمنٹ سائنسز، ویٹرنری سائنسز اور آرکیٹیکچر کے شعبوں میں اسکالرشپس پاکستانی اور آزاد جموں و کشمیر کے طلبہ کیلیے ہیں۔
طلبہ اہلیت کے معیارات بشمول تعلیمی قابلیت اور عمر کی حد کے مطابق انڈرگریجویٹ، ماسٹرز، یا پی ایچ ڈی پروگراموں کیلیے درخواست دے سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: طلبہ کیلیے اسکالرشپ سے متعلق بڑی خوشخبری
درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ جمعرات 12 جون 2025 ہے۔
درخواست دہندگان کا پاکستانی یا آزاد جموں و کشمیر کا شہری ضروری ہے اور ان کے پاس دوہری شہریت نہیں ہونی چاہیے۔
انڈرگریجویٹ پروگراموں کیلیے امیدواروں نے کم از کم 12 سال کی تعلیم (FSc or A-level) مکمل کی ہو اور ان کی عمر 23 سال سے زیادہ نہ ہو۔ ماسٹر کیلیے درخواست دینے والے امیدواروں نے 16 سال جبکہ پی ایچ ڈی کے امیدواروں نے 18 سال کی تعلیم مکمل کی ہے۔
چونکہ مراکش کے بیشتر اداروں میں فرانسیسی زبان تعلیم کا بنیادی ذریعہ ہے لہٰذا منتخب امیدواروں کو پاکستان میں Alliance Française جیسے مراکز میں فرانسیسی زبان کا کورس مکمل کرنا ہوگا۔
عربی زبان و ادب اور اسلامیات کے کورسز عربی میں پڑھائے جاتے ہیں اور ان شعبوں کیلیے درخواست دہندگان کا زبان میں مہارت ہونا ضروری ہے۔
دلچسپی رکھنے والے طلبہ کو ایچ ای سی پورٹل کے ذریعے scholarship.hec.gov.pk پر آن لائن درخواست دینا ہوگی۔
شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کو اکیڈمک ٹرانسکرپٹس، موٹیویشن لیٹر، سفارشی خطوط، میڈیکل سرٹیفکیٹ اور پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ سمیت دیگر متعلقہ دستاویزات فراہم کرنا ہوں گے۔