تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سائیکل پر 37ہزار کلومیٹر سفر طے کرکے مدینہ پہنچنے والا ’غلام یاسین‘

ریاض : مراکش سے تعلق غلام یاسین نے مدینے کی محبت دل میں لیے 37 ہزار کلومیٹر کی مسافت سائیکل پر طے کرلی۔

تفصیلات کے مطابق مراکش کے سائیکلسٹ غلام یاسین 28 ممالک کا سفر کرنے کے بعد مدینہ پہنچ گئے، انہوں نے مدینہ پہنچنے کےلیے افریقہ اور ایشیا کے 28 ممالک کے سفر کے دوران 37 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ غلام یاسین تبوک کی سرحدی چوکی سے سعودی عرب میں داخل ہوئے تھے اور مدینہ پہنچنے پر حکام کی جانب سے ان کا استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر اظہار مسرت کرتے ہوئے غلام یاسین کا کہنا تھا کہ وہ سائیکل پر اس طویل سفر کے بعد دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ انسان میں عزم و ہمت کے لامحدود ذخائر موجود ہیں اور وہ ہمت سے کام لے تو ہر مشکل کو آسان بنا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طویل سفر کے دوران مختلف تہذیبوں اور ثقافتوں کا قریب سے مشاہدہ کرنے کا موقع ملا۔

غلام یاسین نے کہا کہ پہلی مرتبہ سعودی عرب کے سیاحتی اور تاریخی مقامات دیکھ کر انتہائی خوشی ہورہی ہے، اللہ نے اس مقدس سرزمین کو فطری حسن سے مالا مال کیا ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق غلام یاسین سعودی عرب کے مختلف شہروں کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -