اتوار, مارچ 9, 2025
اشتہار

مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 3 ایجنٹ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ایف آئی اے نے مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 3 ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 3 ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم مرزا احسان بیگ مراکش کشتی حادثے میں ملوث ہے، ملزم نے ایجنٹوں کے ساتھ ملکر شہری کو اسپین بھجوانے کی کوشش کی۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 27 لاکھ روپے لیے، شہری کو پہلے موریطانیہ بھجوایا گیا، ملزمان نے ساتھیوں کے ہمراہ شہری کو کشتی سے اسپین اسمگل کی کوشش کی، شہری نے کشتی کے ذریعے سفر سے انکار کیا اور پاکستان واپس آ گیا۔

ایف آئی اے حکام نے کہا کہ ملزم کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں، ملزم عمران مشتاق کو ائیرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے شہری کو کینیڈا نوکری کیلئے بھجوانے کے نام پر30 لاکھ روپے لیے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم حسن عباس کو پسرور سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے شہریوں کو اسپین بھجوانے کے لیے 28 لاکھ روپے سے زائد وصول کیے، ملزم نے شہریوں کو کشتی کے ذریعے موریطانیہ سے اسپین اسمگل کی کوشش کی، شہریوں نے کشتی کے ذریعے سفر سے انکار کیا اور واپس پاکستان آ گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں