تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

داعش کا ترک شہر کارکامش پر مارٹرگولوں سے حملہ، شہریوں کو علاقہ چھوڑنے کاحکم

انقرہ: شام میں داعش کے زیرِ کنٹرول علاقے سے ترک شہر کارکامش پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا، جس کے بعد ترک حکام نے شہریوں کو علاقہ چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ داعش کے دہشتگردوں نے شامی علاقے سے ترک شہر پر مارٹر گولے فائر کیے، ترک شہر کارکامش پر مارٹر گولے گرنے کے بعد ترک حکام نے شہر خالی کرانا شروع کردیا ہے۔

karkamish

شہریوں کے انخلاف کے لئے حکام نے ٹرانسپورٹ کا انتظام بھی کردیا ہے۔


 مزید پڑھیں : ترکی میں شادی کی تقریب کے قریب دھماکہ،30افراد جاں بحق


اطلاعات ہیں کہ علاقے میں شامی حزب اختلاف کی ملیشیا موجود ہے اور جلد ہی داعش کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل ترک شہر میں ایک شادی کی تقریب میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں کم ازکم 30 افراد جاں بحق اور 94 زخمی ہوئے تھے۔
رپورٹس کے مطابق دھماکہ ممکنہ طور پر داعش کی جانب سے کیا گیا کیوںکہ جس علاقے میں دھماکہ  ہوا ہے، وہاں سنی کردوں کی اکثریت ہے اور شادی میں بھی بڑی تعداد میں کرد کمیونٹی کے افراد موجود تھی۔

Comments

- Advertisement -