روس میں امریکی صحافی کو جاسوسی کے شبہ میں گرفتار کر لیا گیا۔
روسی میڈیا کے مطابق ماسکو کی ایک عدالت نے وال اسٹریٹ جرنل کے امریکی رپورٹر ایون گیرشکووچ کو جاسوسی کے شبہ میں باضابطہ طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
31 سالہ امریکی صحافی نے عدالت کو بتایا کہ وہ قصوروار نہیں ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے امریکی صحافی کو حراست میں لیے جانے کی اطلاع پر امریکا کو "شدید تشویش” ہے حکام وال اسٹریٹ جرنل کے ساتھ رابطے میں ہیں اور میڈیا کے خلاف ماسکو کے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔
وال اسٹریٹ جنرل نے اپنے صحافی پر لگنے والے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ایک بیان میں وال اسٹریٹ جنرل کا کہنا ہے کہ گرفتار صحافی مخلص اور قابل ِاعتماد ساتھی ہے، ادارہ اس مشکل کی گھڑی میں صحافی کے ساتھ اور اہل خانہ سے اظہاریکجہتی کرتا ہے۔