روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک رہائشی عمارت میں زور دار دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 1 شخص ہلاک جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماسکو کے شمال مغربی حصے میں رہائشی عمارت میں دھماکا ہوا ہے۔ روسی سیکیورٹی سروسز کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے۔
اس سے قبل شام کے شہر منبج میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 15 مزدور زندگی کی بازی ہار گئے۔
عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شام کے شہر منبج میں کار بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں 14 خواتین شامل ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین فارم ورکرز تھیں۔
جنین میں اسرائیلی حملے میں متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، 6 فلسطینی شہید
رپورٹس کے مطابق ایک مقامی شاہراہ پر زرعی کارکنوں کو لے جانے والی گاڑی کے قریب کار بم دھماکا ہوا، جس کے سبب 14 خواتین سمیت 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ بعض افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں سے بیشتر کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔