تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

روسی اور فلسطینی حکام کی ملاقات، اسرائیل میں بے چینی پھیل گئی

ماسکو: روس اور فلسطینی دفاعی حکام کے مابین ملاقات نے اسرائیل کے نیندیں حرام کردی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی اور فلسطینی دفاعی حکام کے مابین ماسکو میں جاری بین الاقوامی سکیورٹی کانفرنس کے دوران ملاقات ہوئی، جس میں فوجی اور انٹیلی جنس معاملات میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روسی وزارت دفاع کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ روسی ڈپٹی وزیر دفاع الیگزینڈرفومن اور فلسطینی سکیورٹی فورسرز کے میجر جنرل نضال ابو دخان کے درمیان ملاقات کے دوران ممکنہ فوجی اور انٹیلیجنس تعاون پر گفتگو کی گئی ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان ہونے والی یہ ملاقات مغربی پابندیوں کے شکار روس کے اتحادیوں کےساتھ ماسکو میں جاری بین الاقوامی سکیورٹی کانفرنس اور رشیا آرمی فورم دو ہزار بائیس کے فورم سے علیحدہ ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ روس فلسطین کی علیحدہ ریاست کے دعویٰ کی حمایت کرتا ہے تاہم فوجی اور انٹیلیجنس معاملات میں تعاون کے حوالے سے ہونے والے یہ ملاقات روس اور اسرائیل کے تعلقات کو متاثر کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین اپنے فوجی دستے روس کیوں بھیجے گا؟

ادھر چین نے فوجی مشقوں میں حصے لینے کے لیے اپنے دستے روس بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

بیجنگ کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ چینی اہلکار مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لینے کے لیے روس جائیں گے جو اس ماہ کے آخر میں شروع ہوں گی۔

چینی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ بھارت، بیلاروس، منگولیا، تاجکستان اور دیگر ممالک بھی مشترکہ مشقوں میں شرکت کریں گے۔

Comments

- Advertisement -