اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

’یوکرین کے میزائلوں سے روسی فوجی طیارہ تباہ ہوا‘

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو کا کہنا ہے کہ یوکرینی قیدیوں کو لے جانے والے روسی فوجی طیارے کو طیارہ شکن میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

روس کی وزارت دفاع نے روسی ٹرانسپورٹ طیارے کو مار گرانے کا ذمہ دار "کیف حکومت” کو ٹھہرایا ہے جو کہ گِر کر تباہ ہو گیا تھا۔

وزارت دفاع نے کہا کہ ان کے ریڈار نے یوکرین کے دو میزائلوں کے لانچ کا پتہ لگایا تھا۔

- Advertisement -

سرکاری خبر رساں ایجنسی TASS کے مطابق وزارت نے مزید کہا کہ یوکرین کی فوج نے خارکیف کے علاقے سے طیارہ شکن میزائل سسٹم کے ذریعے طیارے کو مار گرایا۔

روسی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ پائلٹوں نے بیلگوروڈ کے قریب گاؤں کو بچاتے ہوئے خود کو طیارے سے ان جیکٹ نہیں کیا۔

ویڈیو: یوکرینی قیدیوں کو لے جانے والا روس کا فوجی طیارہ تباہ

روسی میڈیا نے کہا کہ پائلٹ باہر نکل سکتے تھے لیکن وہ طیارے کو قریبی گاؤں سے دور لے گئے اور وہ رہائشی علاقے سے دور ایک کھیت میں گر کر تباہ ہو گیا۔

روس کا فوجی طیارہ  بیلگورود ریجن میں گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار تمام افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

روسی حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا فوجی طیارے میں یوکرینی قیدیوں کو منتقل کیا جا رہا تھا۔ طیارے میں پینسٹھ یوکرینی قیدی اور عملےکے چھ ارکان موجود تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں