تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

’خون سفید ہوگیا‘ بیٹیوں کے ہاتھوں والد کا قتل

ماسکو: روس میں تین بہنوں نے والد کی سختیوں سے تنگ آکر انہیں چاقو کے پے درپے وار کرکے قتل کر ڈالا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس میں پولیس نے تین نوجوان لڑکیوں کو اپنی والد کو تشدد کے بعد انہیں چاقو کے وار کرکے قتل کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔

روسی ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبروں کے مطابق سنگدل باپ کی تین بیٹیوں نے اپنے والد کی سختیوں اور بے جا تشدد سے تنگ آکر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

مقتول کی شناخت میخائل خاشاتو ریان کے نام سے کی گئی ہے، تینوں بیٹیوں کا کہنا ہے کہ ان کے والد نے زندگی اجیرن بنا رکھی تھی، وہ روزانہ تشدد کرتے تھے، گھر میں بند رکھتے اور نشے کے عادی تھے تنگ آکر انہیں چاقو اور کلہاڑے کے وار کرکے موت کی نیند سلادیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ اپنے والد کی قاتل تین لڑکیوں کو حراست میں لیا گیا ہے، ان کی شناخت 19 سالہ کرسٹینا، 18 سالہ انجلینا اور 17 سالہ ماریا کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق حراست میں لی گئی لڑکیوں نے جرم کا اعتراف کیا ہے جبکہ اہل محلہ اور مقتول کے جاننے والے بھی اسے ایک سخت گیر اور سنگدل شخص بتاتے ہیں۔

پڑوسیوں کے مطابق میخائل ایک روز اپنے خاندان کو جنگل میں لے گیا اور انہیں قتل کرنے کی دھمکی دی، اس موقع پر اس کی اہلیہ فرار ہوگئی، اس نے بچوں کو سختی کے ساتھ منع کیا تھا کہ وہ اپنی والدہ سے رابطہ نہ کریں۔

گرفتار کی گئی تینوں لڑکیوں کو اپنے والد کے قتل کے جرم میں مقدمے کا سامنا ہے اور انہیں 10 سے 15 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -