میانمار کے شہرمنڈالے میں 7.7 شدت کے شدید زلزلے کے باعث مسجد شہید ہوگئی، ملبے تلے دب کر 20 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
غیرملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میانمار میں 30 منزلہ عمارت زمین بوس ہونے سے 43 افرد بھی ملبے تلے دب گئے ہیں، جنہیں نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ میانمار میں زلزلے کے باعث 25 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ متعددزخمی ہیں، اس کے علاوہ 43 افراد لاپتہ ہیں۔
رپورٹس کے مطابق زلزلہ تھائی لینڈ کے دیگر علاقوں میں بھی محسوس کیا گیا، زلزلے کی گہرائی 16 کلومیٹر اور مرکز میانمار کا شمال مغربی علاقہ تھا۔
میانمار میں زلزلہ ایک منٹ تک محسوس کیا گیا، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے کے 12منٹ بعد آفر شاکس کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی۔
غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بمباری، 50 فلسطینی شہید
غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بنکاک میں زلزلے کے بعد افراتفری مچ گئی، لوگ دفاتر، مالز، گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ بنگلادیش، بھارت، لاؤس، چین میں بھی محسوس کیا گیا۔