پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

ویڈیو: مسجد، مندر اور چرچ ایک ساتھ قائم، مذہبی ہم آہنگی کی اعلیٰ مثال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں ایک علاقہ ایسا بھی ہے جہاں مسجد، مندر اور چرچ ایک ساتھ قائم ہیں، جو مذہبی ہم آہنگی کی ایک اعلیٰ مثال پیش کرتے ہیں۔

کراچی کی منگھوپیر نامی بستی مذہبی رواداری کی ایک بے مثال داستان پیش کرتی ہے، یہاں برسوں سے مسجد، مندر اور چرچ ایک ساتھ قائم ہیں، یہ عبادت گاہیں یہاں کے رہنے والے تینوں مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارگی کا ایک خوب صورت نمونہ ہیں۔

مقامی رہائشی علی نواز کا کہنا ہے کہ ہم سب یہاں ایک خاندان کے طور پر رہتے ہیں، مندر کے پجاری بابو لال کا کہنا ہے کہ مذہبی فرائض کے دوران ہم آپس میں ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہیں، جب کہ گرجا گھر کے منتظم پرویز بتاتے ہیں کہ یہاں ہم تینوں مذاہب کے ماننے والوں میں کوئی اونچ نیچ نہیں ہے۔

- Advertisement -

اس علاقے کے رہائشی آپس میں مذہبی تہواروں، خوشی اور غم میں مشترکہ طور پر شریک ہونے کو اوّلین ترجیح دیتے ہیں، یہاں مختلف مذاہب کے ماننے والے رہائشیوں کا دنیا کو واضح پیغام ہے کہ پاکستان میں مذہبی اقلیت اور اکثریت کے درمیان کوئی تفریق نہیں۔

منگھوپیر کے علاقے میں قائم چرچ مندر اور مسجد مذہبی ہم آہنگی کی ایسی مثال ہے جو اس پورے خطے میں ایک مشعل راہ ثابت ہو سکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ندیم جعفر
ندیم جعفر
ندیم جعفر اے آر وائی نیوز سے وابستہ ایک ممتاز صحافی ہیں جو کہ مختلف سماجی اور سیاسی موضوعات پر رپورٹنگ کرتے ہیں۔ ندیم کراچی یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں ماسٹر کی ڈگری اور آسٹریلیا کے ایک باوقار ادارے سے ایڈوانس سرٹیفیکیشن کے حامل ہیں۔

مزید خبریں