پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

دنیا کا سب سے عام پاسورڈ جو یقیناً آپ نے بھی رکھا ہوگا!

اشتہار

حیرت انگیز

کیا آپ جانتے ہیں دنیا کا سب سے عام پاسورڈ کونسا ہے جو تقریباً ہر خطے میں رہنے والوں کی پسند ہے اور شاید آپ نے بھی اسے ضرور استعمال کیا ہوگا۔

نیٹیزنز جنھیں عرف عام میں انٹرنیٹ صارفین کہا جاتا ہے اور یہ حضرات عام طور پر اپنے موبائل، لیپ ٹاپ، نجی کمپیوٹر یا کسی اور گیجٹ کے ذریعے انٹرنیٹ سے جڑے رہتے ہیں، تاہم انٹرنیٹ کا کسی بھی طرح استعمال کی جائے ایک صارف کا پاسورڈ سے لازمی پالا پڑتا ہے۔

اگر آپ کے پاس پاسورڈ نہیں تو سمجھیں انٹرنیٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کی اجازت بھی ںہیں، کمپیوٹر اوپن کرنے سے لے کر ای میل یا کسی سوشل میڈیا ویب سائٹ کھولنے تک تمام لوگوں کو پاسورڈ کی لازمی ضرورت ہوتی ہے۔

- Advertisement -

تازہ ترین تحقیقن میں اس بات کا انکشاف سامنے آیا ہے کہ لاکھوں افراد اپنے پاسورڈ رکھنے کے معاملے میں انتہائی لاپروا ہوتے ہیں اور نہایت عام سا پاسورڈ رکھتے ہیں جو اکثر لوگ استعمال کرتے ہیں۔

پاسورڈ نورڈپاس اور تھریٹ منیجمنٹ سافٹ ویئر نورڈ اسٹیلر کے اشتراک سے بننے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے دنیا بھر میں نجی اور کارپوریٹ اکاؤنٹس کا سب سے عام پاسورڈ ’123456‘ ہوتا ہے۔

جی ہاں! اور یقیناً آپ بھی یہ سوچ رہے ہوں گے کہ آپ نے بھی کبھی نہ کبھی اس پاسورڈ کا استعمال ضرور کیا ہوگا، 30 لاکھ سے زائد نجی صارفین اور 12 لاکھ کے کارپوریٹ اکاؤنٹ رکھنے والے صارفین کی جانب سے اس پاسورڈ کا استعمال عام ہے۔

سب سے زیادہ استعمال ہونے والے ٹاپ 5 پاسورڈ کی فہرست کچھ یوں ہے:
نمبر 1: 123456
نمبر 2: 123456789
نمبر 3: 12345678
نمبر 4: password
نمبر 5: qwerty123

کارپوریٹ اداروں میں استعمال ہونے والے ٹاپ 5 پاسورڈز
نمبر 1: 123456
نمبر 2: 123456789
نمبر 3: 12345678
نمبر 4: secret
نمبر 5: password

تحقیقی ادارے نورڈ پاس کے مطابق ’123456‘ نے ایک بار پھر دنیا کے بدترین پاسورڈ کا اعزاز حاصل کر لیا ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ چھ سال سے سالانہ بنیاد پر ہونے والی تحقیق میں 6 میں سے 5 بار اس پاسورڈ نے فہرست میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جمایا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں